عمران خان سیاست میں تنہا رہ گئے ہیں،اللہ رکھا چودھری

عمران خان سیاست میں تنہا رہ گئے ہیں،اللہ رکھا چودھری

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں تنہارہ گئے ہیں کوئی پارلیمانی جماعت ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہیعمران خان کی ہٹ دھرمی پر پورے ملک کی سیاسی جماعتیں ان کے خلاف ہیں ۔ کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاستدان بنیں شعبدہ بازی کرکے وہ اپنی ساکھ ختم کررہے ہیں،مسلم لیگ( ن) کی حکومت مضبوط ہے اور اسے کسی قسم کاخطرہ نہیں ہے ،عوام مسلم لیگ( ن) کے ساتھ ہیں اور رہیں گے کیوں کہ اس جماعت نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے ،مسلم لیگ (ن )عوامی جماعت ہے اس جماعت نے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے ہیں ،حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے اورخوشحالی ان کا مقدر بن جائے ،عوام کی خوشحالی سے ہی ملک خوشحال ہوگا،مسلم لیگ( ن) کی پالیسو ں سے ملک میں خوشحالی کاعمل تیز ہوگا اور عوام ترقی کریں گے ،عوام کی ترقی کے اس عمل سے ان کا جمہوری حکومت پراعتماد مزید بڑھے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -