دوسرا ٹی 20،آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 63 رنز سے ہرادیا

دوسرا ٹی 20،آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 63 رنز سے ہرادیا

  

گولڈ کوسٹ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمن کو 63 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ قومی ٹیم 150 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنا سکی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ ڈیلیزا کم نے 43 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ایلسی ویلانی 31 ، ایلیزا ہیلی 26 اور میگ لیننگ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے اسماویہ اقبال اور ثانیہ خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ قومی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز سکور کر سکی۔ نین عابدی 21 اور کپتان ثناءمیر 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے رینی فاریل اور سیرا کوئٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ڈیلیزا کم کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -