پاکستان میں مغربی ایجنڈے کی تکمیل کاخواب پورا نہیں ہو گا،حافظ عبدالکریم

پاکستان میں مغربی ایجنڈے کی تکمیل کاخواب پورا نہیں ہو گا،حافظ عبدالکریم

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ و رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ ملک میں جاری جمہوریت اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے ملک و قوم کے دشمن اور امریکی ایجنٹ ہیں اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والی سر زمین پر مغربی ایجنڈے کی تکمیل کے خواب کو پاکستانی عوام کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی طور پر ۱۰۶راوی روڈلاہور میں منعقد ہونے والے اہم جلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ طریقہ سے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے ملک کی سا لمیت اور بقا کے لیے بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں سیاسی بحران اور تصادم کے باعث ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے روزانہ اربوں روپے کے ناقابل تلافی نقصانات کے باعث ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی جس کے ذمہ دار مکمل طور پر نام نہاد آزادی اور انقلاب مارچ کے قائدین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرِ مبادلہ کو ہنڈی کے ذریعے ملک میں بجھوانے کا مشورہ دینے والے کسی بھی صورت ملک کی بہتری اورترقی کے لیے مفید نہیں ہو سکتے انہوں نے حالیہ سیاسی تصادم کو حکومت کے خلاف سازش اور ملک کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -