جرمن فٹبال لیگ ،لیور کوسن نے ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی

جرمن فٹبال لیگ ،لیور کوسن نے ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جرمنی ( نیٹ نیوز) جرمن فٹبال لیگ میں لیور کوسن کی ٹیم نے فتح کے ساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی۔ میونخ اور شیلکے کی درمیان میچ برابر ہو گیا۔ جرمنی میں جاری فٹبال لیگ میں بائرن میونخ اور شالکے کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گیا۔ میچ مقررہ وقت کے بعد سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک گول سکور کیا گیا۔ لیگ کے ایک اور میچ میں بائر لیور کوسن اور ہرتھا برلن کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ کھیل کے پہلے ہاف میں ہرتھا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوئی تو سیکنڈ ہاف میں لیورکوسن نے گول کر کے حساب برابر کیا۔ اسی ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک اور گول سکور کر کے مقابلہ دو دو سے برابر کیا تاہم لیورکیوسن نے پنلٹی پر مزید دو گول سکور کر کے چار دو سے کامیابی اپنے نام کی اور لیگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن بھی مستحکم بنا لی۔ بروسا ڈورٹمنڈ نے آگس برگ ٹیم کے خلاف تین دو سے فتح سمیٹ کر اپنی گزشتہ ناکامی کا بدلہ چکایا۔ ڈورٹمنڈ کی جانب سے فیصلہ کن گول سبسٹی ٹیوٹ ایڈریان رومس نے سکور کیا۔