تحریک انصافکے چیئرمین جمہوری نظام کے خلافباتیں نہ کریں،راشدہ یعقوب

تحریک انصافکے چیئرمین جمہوری نظام کے خلافباتیں نہ کریں،راشدہ یعقوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوری نظام کے خلاف باتیں نہ کریں قیام پاکستان سے قبل مسلمان اس برصغیر میں اقلیت میں تھے اور ہندو اکثریت ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا کرتی تھی ، ان حالات میں مسلمانان برصغیر نے اپنے لیے ایک علیحدہ ملک کی ضرورت کو محسوس کیا اور پھر بھرپور جدوجہد کے بعد آزاد وطن حاصل کر لیاتحریک پاکستان میں اقلیتوں نے بھی حصہ لیااقلیتوں پر ظلم کرنا مسلمانوں کا شیوہ نہیں ہے انہوں نے کہا ہمارا آئین سب سے پہلے جمہوریت کی بات کرتا ہے ہر ایک کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے آئین کے مطابق ہر بچے کیلئے ابتدائی تعلیم مفت اور لازمی ہے جبکہ مردوزن میں امتیازی سلوک سے بھی منع کیا گیا ہے،یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائداعظمؒ کرپشن اور اقربا پروری کے سخت خلاف تھے قیام پاکستان کے بعد خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے قائداعظمؒ نے کہا تھا کہ جس طرح خواتین نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا اسی طرح ملکی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔غلامی اور آزادی میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا عورت کو چادر اور چاردیواری کے اندر محصور کردینا صحیح نہیں ہے۔پاکستان کے آئین میں عورتوں کو بہت مراعات حاصل ہیں۔عورتیں اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں۔ حقوق اور فرائض کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔عام خواتین کو بھی اسمبلیوں میں آنے کا موقع فراہم کیا جائے