فرنانڈو ٹورس کا چیلسی کوخیرباد، اے سی میلان سے معاہدہ

فرنانڈو ٹورس کا چیلسی کوخیرباد، اے سی میلان سے معاہدہ

لندن( نیٹ نیوز) چیلسی نے اسپینی اسٹرائیکر فرنانڈو ٹورس کودو سالہ معاہدے کے تحت اطالوی فٹ بال کلب اے سی میلان کو لون پر دے دیا۔ چیلسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرنانڈو ٹورس اپنے مرضی سے اے سی میلان سے معاہدہ طے کرنے کے لیے آمادہ ہوگئے ہیں۔30سالہ ٹورس جنوری 2011میں 81ملین ڈالر میں معاہدہ کرکے لیور پول سے چیلسی میں شامل ہوئے تھے۔ٹورس چیلسی میں نمایاں کارنامہ تو انجام نہیں دے سکے تاہم اپنے ملک اسپین کے لیے2008کے یوروکپ اور2010کے ورلڈ کپ میں کامیابی میں اہم کردار ادا کیاتھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی