پاکستان جمہوری اتحاد کی طرفسے مظاہرین پر تشدد کی بھرپور مذمت

پاکستان جمہوری اتحاد کی طرفسے مظاہرین پر تشدد کی بھرپور مذمت

  

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کے کارکنان پر سفاکانہ تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دور آمریت کا تسلسل قرار دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا احتجاج میں حصہ لینے والے پر امن کارکنان خواتین اور بچوں پر شیلنگ سے موجودہ حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا جنہوں نے ملک میں جمہوریت کے نام پر خاندانی آمریت قائم کررکھی ہے،انکا کہنا تھا کہ وزیرا عظم ہاؤس اور پارلیمنٹ عوام کے ہی ادارے ہیں ان کے سامنے احتجاج کو قطعی غیر آئینی قرار نہیں دیا جاسکتا،مظاہرین پر امن تھے مگر پنجاب پولیس نے منصوبہ بندی کے تحت خواتین پر شیلنگ شروع کردی جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے،وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اپنی نگرانی میں مظاہرین پر تشدد کروایا جسکا حساب انہیں دینا پڑیگا،انہوں نے کہا شریف برادران نے فوج سے بھی محاذ آرائی شروع کررکھی ہے اور متنازعہ معاملات میں فوج کو گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ، غریب عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھیننے والے شریف برادران ڈنڈے کے زور پر اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں مگر انکے اقتدار کا سورج جلد ہی غروب ہونیوالا ہے ، ریڈ زون میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالی خواتین ،بچوں اور دیگرشہدا ء کا خون ہر گزرائیگاں نہیں جائیگا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملے گی، انہوں نے پولیس کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں اور کیمرہ مینوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی جے آئی میڈیا کے نمائندوں اور کیمرہ مینوں کو سلام پیش کرتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -