محکمہ صحت نے جناح ہسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر اعجاز شیخ کو بحال کر دیا

محکمہ صحت نے جناح ہسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر اعجاز شیخ کو بحال کر دیا

لاہور (جنرل رپورٹر) محکمہ صحت نے جناح ہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز شیخ کو بحال کر دیا ہے، انہیں ایک سال قبل جناح ہسپتال میں مریضوں کو باولے کتے کے کاٹنے کی صورت میں واحد علاج ویکسین نہ ملنے کے الزام میں معطل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بحالی کے فوری بعد سروسز ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لگنے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز شیخ نے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک سے اس خواہش کا اظہار کیاہے کہ وہ جناح ہسپتال میں ایم ایس نہیں لگیں گے وہ ایک سینئر اور ایماندار آفیسر ہیں ان کی سابقہ خدمات اس کی گواہ ہے ۔ محکمہ صحت چاہے تو انہیں سروسز ہسپتال کی موجودہ ایم ایس ڈاکٹر ریحانہ ملک کی 11 ستمبر کو ریٹائرمنٹ کی صورت میں ان کی جگہ ایم ایس لگا دیا جائے تو وہ مریضوں کی عمدہ طریقے سے خدمات کے فرائض سرانجام دینے کے لئے تیار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1