زندہ قومیں اپنے محسنوں کے ساتھ احسان فراموشی نہیں کرتیں،ضیاء الحق نقشبندی

زندہ قومیں اپنے محسنوں کے ساتھ احسان فراموشی نہیں کرتیں،ضیاء الحق نقشبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) یوم ختم نبوت مناتے ہوئے ہمیں تحریک ختم نبوت میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والوں کو کسی صورت میں بھولنا نہیں چاہیے کیونکہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے ساتھ احسان فراموشی نہیں کرتیں اس لیے ختم نبوت کے حوالے سے جو کردار بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا ہے وہ بھی سنہری حروف میں لکھا جانے کے قابل ہے کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو نے تمام تر بیرونی دباؤ کے باوجود پارلیمنٹ سے پوری ایمانی قوت کے ساتھ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوایاقادیانیوں کو غیر مسلم قراردلوانا ذوالفقار علی بھٹو کا ہی خاصہ تھا یہ بات الفکر رائٹرز فورم کے صدر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے الفکر رائٹرز فورم کے زیراہتمام 7ستمبر کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس کے سلسلہ انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے الفکر ررائٹرز فورم ان شاء اللہ تحریر کے میدان میں انقلاب برپا کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں آگیا ہے اب ہم ان شاء اللہ قادیانیوں کو دلائل کی زبان میں جواب دیں گے اور پوری دنیا میں عیاں کریں گے کہ قادیانی ایک فتنہ ہے جس کی سرکوبی کے لیے ریاست کاقانون حرکت میں آنا چاہیے تاکہ عاشقان رسول کے ایمانوں پر ڈاکہ مارنے والوں کو لگام دی جا سکے اجلاس میں مفتی محمد حسیب قادری ،مفتی محمد عمران حنفی ،محمد نواز کھرل ،مولانا نعیم جاوید نوری ،مفتی مسعود الرحمن ،مولانا محمد علی نقشبندی ،مفتی محمد قیصر شہزاد نعیمی ،مفتی محمد انتخاب احمد نوری،حاجی محمدعمران ،حافظ ابو بکر ایڈووکیٹ اوردیگر شریک تھے ۔