طاہر القادری اقتدار کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں،میا ں عرفان

طاہر القادری اقتدار کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں،میا ں عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری علماء کی پیروی چھوڑ چکے ہیں وہ صرف اقتدارکو عزیزسمجھتے ہیں برصغیر پاک و ہند کو نورِ اسلام سے منور کرنے میں مشائخ عظام و علمائے کرام کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے یہ نورانی ہستیاں عالم اسلام کے دُور دراز علاقوں سے ہجرت کرکے یہاں تشریف لائے اور بت پرستی و شرک سے آلودہ معاشرے کو توحید و رسالت سے آراستہ کیا عالم دین کبھی کسی صاحب اقتدار کے پاس نہیں گئے بلکہ صاحبان اقتدار ان کے پاس آتے تھے انہیں کبھی اقتدار کی خواہش نہیں ہوئی مگر طاہرالقادری اقتدارکے حصول کے لئے سب کچھ کررہے ہیں طاہر القادری اور عمران خان کاایجنڈا ایک ہے انہوں نے کہااس وقت یہود و ہنود و نصاریٰ اور اُن کے ایجنٹ دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی قوت کو مصر‘ شام‘ لیبیا‘ لبنان اور عراق جیسی صورتحال سے دوچار کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں تاکہ پاکستان کو اُس کے ایٹمی اثاثوں سے خدانخواستہ محروم کیا جاسکے لیکن وہ اپنی ناپاک کوششوں میں خدا کے فضل و کرم سے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم سب کی ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں اپنے وعظ و نصیحت اور کردار و عمل سے ملک کو انتشار و افتراق کی موجودہ کیفیت سے نکالنے اور امن و امان کی بحالی کیلئے اپنا شاندار روائتی مثبت کردار بھرپور انداز میں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بارگاہِ رب العزت میں دعا کریں کہ وہ اپنے فضل و کرم سے پاکستان کو امن و امان کا گہوارہ بنا دے۔