عمران خان طلبہ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں،رانا بابر حسین
لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان طالب علموں کواپنے مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں طاہر القادری نوجوانوں کوغلط سمیت دیکھارہے ہیں ترقی یافتہ ممالک میں طلبہ کو آغاز سے ہی اپنے ملک اور تہذیب کے بارے میں تعلیم فراہم کی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں طالب علموں کو ایسی تعلیم فراہم نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے طلبہ کو تحریک پاکستان‘ مشاہیر تحریک آزادی اور مقاصد قیام پاکستان کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہوپاتا۔ نصاب تعلیم میں موجود اس کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مثبت باتوں کے بارے میں نئی نسل کو آگاہ کیا جائے ہماری نئی نسل بہت با صلاحیت ہے اور اسی نے کل ملک کی باگ ڈورسنبھالنی ہے لہٰذا ان کی تعلیم وتربیت پر خاص توجہ دی جانی چاہئے ہماری آئیڈیالوجی بھی بڑی زبردست ہے قدرت نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل اور افرادی قو ت سے ہم دنیا بھرمیں بہترین مقام حاصل کرسکتے ہیں