زمبابوے نے آسڑیلیا کو 31 سال بعد ون ڈے میں ہرا کر نئی تاریخ رقم کر دی

زمبابوے نے آسڑیلیا کو 31 سال بعد ون ڈے میں ہرا کر نئی تاریخ رقم کر دی

ہرارے( نیٹ نیوز) تین ملکی کرکٹ سیریز میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے عمدہ پرفارمنس کی بدولت آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو 31سال بعد 3 وکٹوں سے شکست دیکر کینگروز کا غرو ر خاک میں ملادیا اور سیریز میں پہلی کامیابی بھی حاصل کرلی آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر209 رنز بنائے آسٹریلیا کی طرف سے کلارک68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ہیڈن نے 49 رنز کی اننگز کھیلی زمبابوے کی طرف سے ٹریپانو، اتسایا اور ولیمز نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی 210 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم نے بہت اچھے کھیل کا آغاز کیا اور اوپنرز نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا چگمبورا نے 52اور ٹیلر نے 32 رنز بنائے چگمبورا کو بہترین بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی