بڑھتی ہوئی عمر طارق عزیز کی کمپئرنگ بوریت کا شکار ہونے لگی

بڑھتی ہوئی عمر طارق عزیز کی کمپئرنگ بوریت کا شکار ہونے لگی

لاہور(فلم رپورٹر)بڑھتی ہوئی عمر طارق عزیز کی کمپئرنگ بوریت کا شکار ہونے لگی۔گزشتہ دنوں ”بزم طارق عزیز“کی الحمراءنور جہاں آڈیٹوریم میں ریکارڈنگ کے دوران ہال میں موجود مہمانوں نے پی ٹی وی کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پروگرام کی کمپئرنگ کسی اور کو سونپ دیں ۔ایک مہمان نے کہا کہ اب طارق عزیز کی آرام کرنے کی عمر ہے اگر انہوں نے مزید کام کیا تو ان کی بچی کچھی ساکھ بھی خاک میں مل جائے گی۔با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی وی کے ارباب اختیار بہت جلد اس شہرہ آفاق پراگرام کی میزبانی نور الحسن کو سونپ دیں گے اس سلسلے میں جب جی ایم لاہور مرکز ذوالفقار احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موبائل نہیں اُٹھایا۔

مزید : کلچر