وزیر اعظم ہاؤس کوئی مقدس مقام نہیں جہاں احتجاج نہیں ہو سکتا،علوینہ خان

وزیر اعظم ہاؤس کوئی مقدس مقام نہیں جہاں احتجاج نہیں ہو سکتا،علوینہ خان

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور ممتازسیاسی وسماجی شخصیت علوینہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کوئی مقدس مقام نہیں جہاں احتجاج نہیں ہوسکتاسرورکونین حضرت محمد ؐ کافرمان ذیشان ہے\'\'اے کعبہ توبہت محترم اورمعظم ہے مگرمیرے ایک امتی کی زندگی سے زیادہ نہیں\'\'وزیراعظم ہاؤس کانام نہادتقدس بچانے کیلئے بیگناہ انسانوں کی زندگی سے کھیلنا کہاں کی انسانیت اورجمہوریت ہے میاں نوازشریف کے اندرچھپا آمر باہرنکل آیا،حکمران تشددکی سیاست سے اپنا جعلی اقتدارنہیں بچاسکتے۔پاکستان کی قومی سیاست میں گولی اورگالی کا کلچرشریف خاندان کے ساتھ آیا اپنے ایک بیان میں علوینہ خان نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کاطرزسیاست کسی بھی طرح جمہوریت سے مطابقت نہیں رکھتااگرپاکستان میں حقیقی جمہوریت ہوتی توجعلی وزیراعظم کے ماورائے آئین حکم پر ا سلام آباد کی شاہراہوں پرہم وطنوں کاخون نہ بہایا جاتاانہوں نے کہا کہ آزادی کیلئے آواززاٹھانااوراپناچارٹرآف ڈیمانڈ منوانے کیلئے پرامن احتجاج کرنا عوام کابنیادی انسانی اورآئینی حق ہے جوشریف شہنشاہ سلب نہیں کرسکتاپاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سمیت میڈیا ورکرز پر بہیمانہ تشدد ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرانوں کے وفادار غلام کالی وردی والے غنڈہ گردی کے زورپرشریف برادران کے کالے کرتوت نہیں چھاسکتے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے پرامن دھرنوں کیخلاف ہرقسم کا آمرانہ ہتھکنڈا آزما لیا مگر اس کے باوجود وہ ہمارے صادق جذبوں کوشکست دینے میں ناکام رہے چاروں صوبوں سے نوازشریف کے استعفیٰ اور تبدیلی کی پرزورصدائیں بلندہورہی ہیں

۔

،میاں نوازشریف اوران کے وفاداردرباریوں کوہرصورت جاناہو

مزید : میٹروپولیٹن 1