سروسز ہسپتال انتظامیہ کا ملازمین سمیت اہلخانہ کیلئے مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنیکا اعلان

سروسز ہسپتال انتظامیہ کا ملازمین سمیت اہلخانہ کیلئے مفت علاج کی سہولیات ...

 لاہور(جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 46میں سے 27ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں باقی ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے سمری پرنسپل سمز کو بھیج دی ہے۔اس بات کا اعلان ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریحانہ ملک نے پیرا میڈیکل سٹاف یونین کے راہنماؤں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم ایس نے کہا کہ آئندہ سے سروسز ہسپتال کے تمام ملازمین اور ان کے اہل خانہ جن میں بیوی بچے، والدین بہن بھائیوں کو مفت علاج معالجہ کی یہ سہولت میسر ہو گی ان کے علاج معالجہ پر ایک ٹیڈی پیسہ لگے یا 5لاکھ ان کے علاج کے تمام اخراجات سروسز ہسپتال برداشت کرے گا، مگر اگر کوئی ملازم کسی منہ بولی خالہ کے لئے مفت علاج معالجہ کی سہولت مانگے گا تو یہ زیادتی ہو گی اس موقع پر ایم ایس نے کہا کہ 46ملازمین میں سے 27کو ریگولر کر دیا گیا ہے۔باقی کو ریگولر کرنے کی سمری آج پرنسپل کو بھیج دی جائے گی اس موقعہ پر ہسپتال کی ایپکا یونین کے راہنماؤں نے کہا کہ ایم ایس ریحانہ ملک ملازمین کی 27سالوں سے التواء میں رکھی گئی ہر ملازم کی سروس بک کو اپ گریڈ کر کے ملازمین پر احسان عظیم کیا ہے ایسا کام کوئی ملازم دوست ایم ایس میں کر سکتا تھا ایم ایس کے اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1