اتوار بازار کی کارکردگی ناقص ، صارفین کو کئی مسائل کا سامنا ، نوٹس کا مطالبہ

اتوار بازار کی کارکردگی ناقص ، صارفین کو کئی مسائل کا سامنا ، نوٹس کا مطالبہ

لاہور ( اسد اقبال )صو با ئی دارلحکو مت میں لگائے جانے والے سستے اتوار بازارضلعی حکو مت کے بلند و بالا دعوؤ ں کے باو جو دمہنگے بازاروں کا روپ دھار چکے ہیں۔جہاں پر صارفین کو ریلیف کی بجائے کئی ایک مسائل کا سا منا ہے ۔روزنامہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے گلشن راوی اتو ار بازار سروے میں درجہ دوم کی سبزیاں درجہ اول کی قیمت پر فروخت جبکہ جا بجا بکھری گندگی نے چارسو تعفن پھیلا ئے رکھا ۔شہری مہنگائی کا رونا روتے حکومت وقت کو کو ستے رہے اور مطا لبہ کیا ہے کہ اتوار بازاروں کو حقیقی ریلیف سے ہمکنار کر نے کے لیے اتواربازار پا لیسی از سر نو تر تیب دی جائے جس میں چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کو پورا کر نے کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔خر یداری کرنے آئی ہو ئیں نبیلہ ،نسرین اور کاشف نے کہا کہ ضلعی حکو مت نے اتو ار بازاروں کا انعقاد عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کیا ہے ۔جہا ں پر فروخت ہو نے والی اشیا کی قیمتیں عا م مارکیٹ کے تنا سب سے یکساں جبکہ کو الٹی غیر تسلی بخش ہے ۔انھو ں نے کہا کہ غر یب مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکا ہے فا قہ کشی گھر وں میں دندناتی پھر رہی ہے۔ مسز نوازاور مسز عامرنے کہا کہ یہا ں پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے سے سٹال ہو لڈرز گلی سڑی سبزیا ں و پھل در جہ اول کی قیمت پر فر وخت کر رہے ہیں۔جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں جبکہ اوباش انتظامیہ اور لڑکو ں کی وجہ سے نہایت پر یشا نی کا سامنا خواتین کو اٹھا نا پڑتا ہے ۔سو نیانے کہا کہ یہاں پر بازار والی قیمت پر اشیاء کی فر وخت ہو رہی ہے صارف کو کسی قسم کا ریلیف میسر نہیں اور گندگی میں لگے سٹالز عجب منظر پیش کر رہا ہے انھو ں نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب کا سہرا سجانے والی حکو متو ں نے مہنگائی کے گراف کو جس قدر بلند کیا ہے اس کی مثال ما ضی میں نہیں ملتی۔کیو نکہ غر یب چھو ٹی چھو ٹی خو شیو ں سے محرو م ہو کر رہ گیا ہے ۔ ماہ نو ر اور کا مران نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے وعدے جھو ٹ کے مترا دف ثابت ہو ئے اتو ار بازاروں کا شمار مہنگے باز ارو ں میں ہو تا ہے جہاں پر مقررہ نرخ سے زائد پر اشیاء کی فر و خت انتظا میہ کی مو جو دگی میں ہو رہی ہے اور سٹال ہو لڈرز کا رویہ نا قا بل بر داشت ہے ۔صارفین کا کہنا تھا کہ اتوار بازاروں میں مصنو عی مہنگائی کے خاتمہ کے لیے ضلعی حکو مت تھنک ٹینک اقدامات اٹھا ئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1