عمران خان اور طاہر القادری جمہوری نظام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں :فخر اقبال چوہدری
لندن(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما فخر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست قوم کو بد امنی کی آگ میں دھکیلنے کی سازش ہے چند ہزار افراد لیکر دار الخلافے پر قبضے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں انہیں شرمندگی اور ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا پاکستان دھرنوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیجانی کیفیت جلد ختم اور حقیقت قوم کے سامنے آ جائے گی عوامی مینڈیٹ سے میاں برادران نے اقتدار حاصل کیا مگر چور دروازے کی تلاش میں عوام کو ورغلانے والے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری جمہوری نظام کوکمزور کرنا چاہتے ہیں جس کے بھیانک نتائج مرتب ہوں گے احتجاجی دھرنے میں ذاتی ملازمین کو مجبور کر کے زبردستی بٹھانے والے ان کے مسائل سے غافل اور مفادات کی خاطر اندھے ہو چکے ہیں ملک میں خون خرابے کا کھیل نہیں کھیلنے دیا جائے گا پاک فوج اپنا موثر اور غیر جانبدارانہ کردار ادا کر رہی ہے ملکی اداروں کے تقدس اور حفاظت کے لیے فوج کوئی سمجھوتا نہیں کر یگی انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے قلیل عرصہ میں معیشت کو سنبھالا دیا غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال کرانے کے بعد وسیع پیمانے پر سرمایہ کار شروع کرائی گئی مگر موجودہ سیاسی بحران کے باعث معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے غیر ملکی سرمایہ کار بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں۔