یورپی یونین کے اعلی عہدے پولینڈ اور اٹلی کو مل گئے

یورپی یونین کے اعلی عہدے پولینڈ اور اٹلی کو مل گئے

  

پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک اور اٹلی کی وزیر خارجہ فیڈریکا موگرینی کو یورپی یونین کے دو اعلی عہدوں کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ ٹسک یکم دسمبر کو یورپین یونین کے صدر کی حیثیت سے ہیرمان فان رومپوئے کی جگہ لیں گے جبکہ موگرینی یکم نومبر کو خارجہ امور کی سربراہ بن جائیں گی۔ وہ کیتھرین ایشٹن کی جگہ لیں گی۔ ان عہدوں پر منتخب ہونے کے بعد ان دونوں رہنماﺅں نے کہا ہے کہ وہ یورپین یونین کو نئی زندگی دیں گے۔ ان دونوں کو یورپی یونین کے رہنماں نے ہفتے کو ایک خصوصی سربراہی اجلاس میں منتخب کیا۔ وائٹ ہاس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے ٹسک اور موگرینی کو مبارکباد دی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -