بھارتٹریفک کے مختلف حادثات میں 14افراد ہلاک 48سے زائد زخمی

بھارتٹریفک کے مختلف حادثات میں 14افراد ہلاک 48سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پالی(اے این این )بھارت میں ٹریفک کے دو مختلف حادثا ت میں 14افراد ہلاک اور 48سے زائد زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے پال ضلع کے منڈیا گاﺅں کے نزدیک اتوارکی صبح ایک بس اور سڑک کے تصادم میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 36افراد زخمی ہوگئے۔ضلع کلکٹر روہت گپتا کے مطابق ایک نجی بس میں مندر سے پوجا کے بعد لوٹ رہے تھے کہ پال اودے پور بائی پاس پر سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے بس ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میں چھ افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ چار افراد نے ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا جبکہ دوسرے واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش(یو پی )کے ضلع رام پور میں پیش آیا جس میں ایک بس ٹرک سے ٹکرانے کے بعد چار افراد ہلاک ہوگئے۔
ضلع رام پور کی پولیس نے بتایاہے کہ ٹانڈہ علاقہ میں ایک نجی بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والی ٹکر سے چار افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ 12 لوگ زخمی ہوگئے۔

مزید :

عالمی منظر -