اگست کے دوران صہیونی فوج نے 600 فلسطینی گرفتار کرلیے

اگست کے دوران صہیونی فوج نے 600 فلسطینی گرفتار کرلیے

  

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)نہتے فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاون روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ رواں اگست کے مہینے میں صہیونی فوج نے بیت المقدس، مغربی کنارے اور فلسطین کے دوسرے شہروں سے کم سے کم 597 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے کر انہیں جیلوں میں ڈال دیا۔ صرف بیت المقدس سے ایک ماہ میں 190 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے 102 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم "کلب برائے اسیران" کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی کا مہینہ فلسطینی شہریوں پر گرفتاریوں کے حوالے سے نہایت خطرناک ثابت ہوا ہے۔ اس دوران سینکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ اس کے بعد رواں اگست کے مہینے میں بھی کریک ڈاون کا سلسلہ بدستور جاری رہا ہے۔ اگست میں رام اللہ سے 74، جنین سے 63، بیت لحم سے 54، نابلس سے 45، طولکرم سے 23، سلفیت سے 22، قلقیلیہ سے 11، اریحا سے سات، طوباس سے چھ فلسطینیوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وسط جون کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے نتیجے میں 2000 فلسطینی حراست میں لیے گئے۔ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کی تعداد 7000 سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -