امریکہ کا مصر کوجلد جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا اعلان

امریکہ کا مصر کوجلد جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا اعلان

قاہرہ(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے مصری ہم منصب سامع شکوری سے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت جلد ہی قاہرہ کو دس اپاچی ہیلی کاپٹرز فراہم کر دے گی۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق کیری نے گزشتہ روز شکوری سے ٹٰیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جان کیری نے کہاکہ وہ اپریل میں جزیرہ نما سینائی میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی بحال کر دے گا۔

مزید : عالمی منظر