دعش سے پوری قوت کیساتھ نمٹا جائے امریکی وزیر خارجہ

دعش سے پوری قوت کیساتھ نمٹا جائے امریکی وزیر خارجہ

                واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے زور دیا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں مختلف ملکوں کے ممکنہ وسیع تر اتحاد کوداعش کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، گزشتہ روز امریکی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاکہ ان جہادیوںکے غیر حقیقی نظریے اور قتل عام کے ایجنڈے کا سامنا کرنے کے لیے ایک عالمی اتحاد کی ضرورت ہے جس میں عسکری فورس کی مدد کے لیے سیاسی، انسانی، اقتصادی، قانون کے نفاذ اور انٹیلیجنس کے ذرائع کو استعمال کیا جائے۔

مزید : عالمی منظر