بو کو حرام نے کیمرون سے ملنے والی سرحد پر 62 شہریوں کو قتل کر دیا

بو کو حرام نے کیمرون سے ملنے والی سرحد پر 62 شہریوں کو قتل کر دیا

  

                    ابوجہ(این این آئی)نائجیریا میں شدت پسند گروہ بوکوحرام نے ایک سرحدی شہر گامبار و نگالا کے افرادکو قتل کردیا ،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز عینی شاہدین نے بتایاکہ مسلح گروہ بوکوحرام کے اراکین نے کیمرون سے ملنے والی سرحد کے قریب واقع شہر گامبار و نگالا کے 62 باشندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،رپورٹ کے مطابق مسلح گروہ بوکوحرام نے رواں ہفتے کے دوران گامبارونگالا شہر کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد اس شہر کے سیکورٹی مراکز کو اپنے ہاتھ میں لے کر اس شہر پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے۔ کیمرون کے شہر فوتوکول میں پناہ حاصل کرنے والے گامبارو کے ایک عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بوکوحرام کے مسلح افراد بڑی آسانی کے ساتھ گامبارو کے باشندوں کو قتل کردیتے ہیں اور واضح اہداف کے لیے مظالم کا ارتکاب کرتے ہیں،واضح رہے کہ 2009سے اپنے تشدد آمیز اقدامات کا آغاز کیا اور یہ گروہ نائجیریا کے لیے ایک بڑے سیکورٹی خطرے میں تبدیل ہوچکا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -