مدھو بالا جیسی مشابہت رکھنے کا سن کر اچھا لگتا ہے، مادھوری

مدھو بالا جیسی مشابہت رکھنے کا سن کر اچھا لگتا ہے، مادھوری
مدھو بالا جیسی مشابہت رکھنے کا سن کر اچھا لگتا ہے، مادھوری
کیپشن: 1

  

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ اکثرلوگ ان کی شکل لیجنڈ اداکارہ مدھوبالا سے ملاتے ہیں۔ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ زیادہ تر لوگ انھیں کہتے ہیں کہ وہ مدھوبالا سے مشابہت رکھتی ہیں یہ سننا انھیں اچھا لگتا ہے ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ ان کی ادائیں اور مسکرہٹ بالکل مدھوبالا جیسی ہےں، لوگ انھیں جدید دور کی مدھوبالا کہہ کر پکارتے ہیں ۔ لوگوں کے مطابق ان کی شخصیت میں مدھوبالا جیسی کشش ہے ۔ اداکارہ ان دنوں جھلک دکھلا جا کے سیزن 8 میں میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -