پونم پانڈے کافیس بک سے اکاﺅنٹ ختم کردیاگیا

پونم پانڈے کافیس بک سے اکاﺅنٹ ختم کردیاگیا

ممبئی ( نیٹ نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک ‘ نے بھارت کی متنازع اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کا اکاﺅنٹ ختم کردیاہے جہاں تقریباً اکیس لاکھ لوگ ماڈل کے ’فالوورز‘ تھے تاہم اکاﺅنٹ ختم کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔پونم پانڈے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئیٹر‘ پراپنے ایک ٹوئیٹ میں افسردگی کے ساتھ فیس بک سے ’چھٹی ‘ ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ’فالوورز‘ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا فیس بک اکاﺅنٹ کیسے واپس لاسکتی ہیں؟بھارتی اخبار کے مطابق فیس بک انتظامیہ سے وجوہات جاننے کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تاہم پونم پانڈے اپنے چاہنے والوں کیساتھ رابطے کے لیے موجود ایک پلیٹ فارم کھوجانے پر ناراض ہیں ۔

مزید : کلچر