”ستیہ میو جیتے“ کا نیا ایڈیشن 21 ستمبر سے شروع ہوگا
ممبئی ( نیٹ نیوز)عامر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب لوگ انہیں اداکار نہیں بلکہ اس شو کی وجہ سے زیادہ جانتے ہیں۔یہ ایک ایسی پریس کانفرنس تھی کہ جس میں ہنسی مذاق بھی تھا، جذبات کا غبار تھا اور آنسو بھی تھے۔ یہ سب ہوا جب عامر خان اپنے ٹی وی شو ’ستیہ میوجیتے‘ کے تیسرے ایڈیشن سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے میڈیا سے مخاطب ہوئے۔ ’ستیہ میو جیتے‘ کا یہ نیا ایڈیشن 21 ستمبر سے شروع ہوگا۔