شبانہ اعظمی نے خواتین پرہونے والے تشدد پرفلم بنانے کیلئے کام شروع کردیا

شبانہ اعظمی نے خواتین پرہونے والے تشدد پرفلم بنانے کیلئے کام شروع کردیا
شبانہ اعظمی نے خواتین پرہونے والے تشدد پرفلم بنانے کیلئے کام شروع کردیا
کیپشن: 1

  

ممبئی ( نیٹ نیوز) معروف بالی وڈ اداکارہ اورسماجی کارکن شبانہ اعظمی نے خواتین پرہونے والے تشدد پرفلم بنانے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شبانہ اعظمی مجوان ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے ایک این جی او چلا رہی ہیں جس کا مقصد بھارت کے دیہی علاقوں میں خواتین کے حقوق کا تحفظ اوران پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔ شبانہ اعظمی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت میں جنسی استحصال اورخواتین پرتشدد کے موضوع پر ناشید فاروقی کی شارٹ فلم کیلئے کام شروع کردیا ہے ۔فاروقی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کا سکرپٹ اور سکرین پلے بھی فاروقی نے ترتیب دیا ہے۔

مزید :

کلچر -