اگست کے دوران حکومتی آمدن ہدف سے ایک ارب روپے زائد رہی‘ایف بی آر

اگست کے دوران حکومتی آمدن ہدف سے ایک ارب روپے زائد رہی‘ایف بی آر

  

اسلام آباد(آن لائن)تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ٹیکسوںکی ادائیگی نہ کرنے کے اعلان پر عوام اور تاجروںنے کان نہیں دھرے،اگست میںحکومتی آمدن ہدف سے ایک ارب روپے زائد رہی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سول نافرمانی کے تحت ٹیکسوں کی ادائیگی نہ کرنے کے اعلان کو تاجر برادری اور عوام نے رد کرتے ہوئے حکومتی خزانے میں محصولات جمع کرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں ماہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مد میں 180ارب روپے کے حکومتی آمدن کے ہدف کے مقابلے سرکاری خزانے میں29 اگست تک 181 ارب روپے ٹیکسوں اور ڈیوٹی کی مد میں جمع کیے جاچکے ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ اگست 2013 میں145 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے تھے۔

مزید :

کامرس -