پانی کے بغیر کاشتکاری کا تصور ہی بعید از قیاس ہے ٗمحکمہ زراعت

پانی کے بغیر کاشتکاری کا تصور ہی بعید از قیاس ہے ٗمحکمہ زراعت

  


راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب کہا ہے کہ پانی زراعت کی بنیادی ضرورت ہے ٗپانی کے بغیر کاشتکاری کا تصور ہی بعید از قیاس ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بارانی علاقوں میں فصلوں کی کامیاب کاشت اور زیادہ پیداوار کے لیے بارشوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانا اور صحیح طریقہ سے استعمال کرنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ان علاقوں میں ہونے والی سالانہ بارشوں کا دو تہائی حصہ موسمِ گرما میں اور ایک تہائی موسمِ سرما میں موصول ہوتا ہے۔ چنانچہ بارانی علاقوں میں خریف کی فصلیں تو ان بارشوں سے براہِ راست مستفید ہوتی ہیں جبکہ ان علاقوں میں ربیع کی فصلیں موسمِ گرما میں ہونے والی مون سون کی بارشوں کے محفوظ کردہ وتر میں کاشت کی جاتی ہیں۔ ان فصلوں سے بہتر پیداوار کا حصول اس بات پر منحصر ہے کہ ایسے مؤثر طریقے اختیار کیے جائیں جن سے موسمِ گرما کی بارشوں کا پانی بہہ کر ضائع ہو جانے سے بچ جائے اور زیادہ سے زیادہ مقدار میں زمین میں جذب ہو کر تا دیر محفوظ رہے تاکہ ربیع کی فصلیں اس سے بھر پور استفادہ کر سکیں۔

مزید :

کامرس -