امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک (اے پی پی) امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا اور اور قدرتی گیس کی قیمتیں 4 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس سے تجاوز کرگئیں۔ زرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں گزشتہ ہفتے کے دوران قدرتی گیس کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سی ایم ای نیمیکس میں قدرتی گیس کے اکتوبر کےلئے اہم سودے 2.1 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.065 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی کے بعد پہلی مرتبہ قدرتی گیس کی قیمت چار ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ سے تجاوز کر گئیں ہےں۔

 رپورٹ کے مطابق امریکہ میں رواں سال 21 فروری کے بعد پہلی مرتبہ ایک ہفتہ کے دوران قدرتی گیس کی قیمتوں میں چھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(mik/tar/mrn 1122:14)

مزید : کامرس