یوریاکی درآمدزائد رہنے سے فروخت میں 11فیصد اضافہ متوقع

یوریاکی درآمدزائد رہنے سے فروخت میں 11فیصد اضافہ متوقع

کراچی (آن لائن)یوریا کی درآمد زائد رہنے کے باعث اگست کے دوران اسکی فروخت میں گزشتہ ماہ جولائی کے مقابلے 11فیصد اضافہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست کے دوران یوریاکی فروخت 5لاکھ 38 ہزار ٹن کی سطح پر پہنچنے کا امکان ہے جو گزشتہ ماہ جولائی میں 4 لاکھ 87 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔اس دوران مقامی کھاد کی فروخت 2 فیصد بڑھ کر 4لاکھ 27 ہزارٹن رہنے کا امکان ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث یوریا کی درآمد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے یوریا کی کھپت بھی بڑھی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یوریا کی کھپت میں اضافہ ملکی زرعی شعبے کیلئے خوش آئند ہے جس سے ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ دیکھے جانے کی توقع ہے۔

مزید : کامرس