کینیڈین کینولا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

کینیڈین کینولا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

  

اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈین کینولا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سویا آئل اور سویابین کی قیمتوں میں کمی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین کینولا کے پیداواری اعلاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث کینولا کی کٹائی کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کینیڈا میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز کینولا کے نومبر کےلئے اہم سودے 5.4 ڈالر کی کمی سے 419.80 ڈالر فی ٹن میں طے پائے تاہم کاروباری ہفتہ کے دوران کینولا کی قیمتوں میں 0.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سرگرمیوں کے درمیان شکاگو بورڈ آف ٹریڈ کے نومبر کےلئے سویا بین کے سودے 4 سینٹ کی کمی سے 10.24 ڈالر فی بشل میں طے پائے جبکہ سویا آئل کی قیمتوں میں 2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(mik/tar/mrn 1128:14)

مزید :

کامرس -