روس نے فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ کے 12 ریسٹورنٹس بند کردئیے

روس نے فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ کے 12 ریسٹورنٹس بند کردئیے

ماسکو (اے پی پی) روس نے فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ کے 12 ریسٹورنٹس کو باسی اور زائدالمیعاد گوشت برآمد ہونے کے بعدبند کردیا ہے۔ امریکی فاسٹ فوڈ چین کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ روس کے حکام نے میکڈونلڈ کی 12 شاخیں بند کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ 100 ریسٹونٹس کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ روس میں میکڈونلڈ کی بند کی جانے والی شاخوں کو جلد سے جلد دوبارہ کھونے کےلئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ روس میں میکڈونلڈ کے ایک ریسٹورنٹ سے زائد المعیاد اور باسی گوشت برآمد ہونے کے بعد میکڈونلڈ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مزید : کامرس