چاول ہمارے ملک کی ایک اہم غذائی جنس ہے:ماہرین

چاول ہمارے ملک کی ایک اہم غذائی جنس ہے:ماہرین

  

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب نے بہتر پیداوار کےلئے دھان کی فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاول ہمارے ملک کی ایک اہم غذائی جنس ہے۔ےہ پوری دنیا میں 60فیصد کیلوریز اور 75فیصد پروٹین مہیا کرتے ہیںچاول برآمد کرنے والے ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ رقبہ اور پیداوار کے لحاظ سے صوبہ پنجاب کو نمایاں مقام حاصل ہے جو پاکستان کی کل پیداوار کا 85فیصد پیدا کرتا ہے۔انہوںنے بتایا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور فوڈ سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے دھان کی پیداوار بڑھانے کےلئے پیداواری ٹیکنالوجی میں جدت لانا ہو گی۔پیداوار میں کمی لانے والے عناصر میں جڑی بوٹیاں شامل ہیں جو دھان کی پیداوار میں 18سے 40فیصد تک کمی کا باعث بنتی ہے۔انہوںنے کہا کہ دھان کی فصل سے اچھی پیداوار لینے کے لئے پنیری کی منتقلی کے بعد 60دن تک فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے۔

مزید :

کامرس -