1200 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں میں انرولمنٹ کی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا، پرویز اختر

1200 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں میں انرولمنٹ کی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا، ...

لاہور(خبرنگار)شہربھر میں قائم 1200 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں میں انرولمنٹ کی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اس میں ای ڈی او لاہورپرویز اختر خان نے ”پاکستان“ کو بتایا کہ پنجاب بھر میں قائم باون ہزار کے قریب سرکاری تعلیمی اداروں میں 40لاکھ تک انرولمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں لاہور میں قائم 1200کے لگ بھگ سرکاری تعلیمی اداروں میں اس مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں شہر بھر میں قائم تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور ہیڈماسٹروں کو خصوصی ٹارگٹ دے دیا گیا ہے اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کےلئے ضلعی ڈسٹرکٹ آفیسرز اور ڈپٹی ڈی اوز کو نگرانی سونپی گئی ہے، ایک سوال پر ای ڈی او پرویز اختر خان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں والدین اور بچوں میں آگاہی کیلئے مہم بھی شروع کر دی گئی ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں کے سامنے کیمپ لگانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ کی مہم کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنایا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4