مچھلی اور اس سے تیار ہونیوالی اشیاءکی برآمدات میں 15فیصد اضافہ

مچھلی اور اس سے تیار ہونیوالی اشیاءکی برآمدات میں 15فیصد اضافہ

                             کراچی(این این آئی)گزشتہ مالی سال مچھلی اور اس سے تیار ہونے والی اشیاءکی برآمدات میں مقرر ہدف سے پندرہ فیصد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق برآمدات کا حجم 36 کروڑ 74 لاکھ ڈالر رہا، جو میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کے مقررہ ہدف سے بھی تجاوز کرگیا۔ مالی سال 2012-13میں یہ حجم 31کروڑ 76لاکھ ڈالر تھا۔ ایم ایف ڈی کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق برآمدات میں اضافہ حکومت کی افغانستان سے تازہ مچھلی کی اسمگلنگ پر قابو پانے کی کامیاب کوششوں اور قانونی طریقے سے مچھلی کی برآمد کے باعث ممکن ہوا۔ دوسری جانب یورپی یونین کی جانب سے چھ سال سے درآمد پر پابندی اٹھانے کے باعث بھی برآمد میں اضافہ ہوا۔

مزید : کامرس