حکمران دہشت گردی کے زورپرجعلی حکومت کادفاع نہیں کرسکتے، الطاف شاہد

حکمران دہشت گردی کے زورپرجعلی حکومت کادفاع نہیں کرسکتے، الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ قائد پرویزمشرف نے آزادی اظہارکاحق تسلیم جبکہ خندہ پیشانی سے تنقیدکاسامنا کیا مگر نوازشریف انکاری ہیںسیاسی کارکنان اورمیڈیا ورکرزکیخلاف حکومت کاآپریشن انسانی حقوق سے متصادم اور قابل مذمت ہے حکمران دہشت گردی کے زورپرجعلی حکومت کادفاع نہیں کرسکتے ،حکمرانوں اورپاکستان کے مفادات میں زمین آسمان کافرق ہے شہبازشریف نے لاہورجبکہ نوازشریف نے اسلام آباد میں بیگناہ شہریوں کوموت کے گھاٹ اتاراماردھاڑحکمرانوں کی فطرت کاحصہ ہے،پرامن مظاہرین پرتشددکاکوئی جواز نہیں تھاوہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے چودھری تبریز، اورھا چودھری ، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ، سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا چودھری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ اسلام آبادمیںپرامن مظاہرین پرربڑکی گولیاں اورآنسوگیس کے گولے برسانے والے حکمران نااہل اور بزدل ہیں ان سے نجات میں ہی پاکستان کی بقاءکارازپوشیدہ ہے میاں نوازشریف کے آمرانہ ہتھکنڈے ان کی کمزورحکومت کوسہارانہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ حکمران یاد رکھیںانہوں نے جوبویاوہ کل کاٹناپڑے گاقوم حکمرانوں سے ان کے ایک ایک ظلم کاحساب لے گی ۔

عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے کہا کہ حکمرانوں کاانجام اب زیادہ دورنہیں ،الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔لاہوراوراسلام آباد میں مارے جانیوالے کسی بیگناہ سیاسی کارکن اورزخمی میڈیا ورکرز کالہورائیگاں نہیں جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -