حکو مت کا لا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کر کے ملک و قو م کی تقد یر بدلے، بابر بٹ

حکو مت کا لا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کر کے ملک و قو م کی تقد یر بدلے، بابر بٹ

لاہور ( وقائع نگار ) صدر پاکستان سمال ٹر یڈرز ایسوسی ایشن با بر بٹ نے کہا ہے کہ حکو مت و قت توانائی بحران کے خا تمہ کے لیے کا لا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کر کے ملک و قو م کی تقد یر بدلے جس سے 500ارب روپے کی ملکی خزانہ کو بچت ہو گی اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضا فہ ہو گا جس سے انڈسٹر ی ، زراعت اور عوام کو سستی تر ین بجلی میسر ہو سکے گی ۔ انھو ں نے کہا کہ حکو مت وقت کا لا باغ ڈیم کو اپنے دور اقتدار تک مکمل کر کے ملک و قوم کی قسمت بدل سکتی ہے ۔ جبکہ ہماری خو ش قسمتی ہے کہ پوری دنیا میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور اگر آبی ذخائر کو سٹور کرنے کے لیے ڈیم نہ بنائے گئے تو آنے والے و قت میں خوراک کا قحط پڑ سکتا ہے انھو ں نے کہا کہ تما م سیاسی جماعتیں محب وطن ہونے کا ثبو ت دیتے ہو ئے مفادات سے با لا مثبت کردار ادا کرے ۔ بابر بٹ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے صو بہ سندھ ، کے پی کے اور پنجا ب میںزرعی شعبہ تر قی کرے گا اور ہر سال سیلاب کی تباہ کاریو ں سے اربو ں روپے کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔ انھو ں نے مزید کہا کہ عالمی آبی ماہرین اور ورلڈ بنک نے بھی کالا باغ ڈیم کو سو د مند قرار دے چکے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4