روس ویت نام کیساتھ مشترکہ منصوبوں میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

روس ویت نام کیساتھ مشترکہ منصوبوں میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

                                       ماسکو (اے پی پی) روس کے وزیر برائے اقتصادی ترقی الیکسے اولیو کا ئیو نے کہا ہے کہ روس ویت نام کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق الیکسے اولیو کا نیو نے اپنے بیا میں کہا کہ روس اور آسیان ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 17 ارب 50 کروڈ ڈالر ہے تاہم ان کے خیال میں روس اور آسیان ممالک کو شعبہ سرمایہ کاری میں تعاون کو بڑھانے کیلئے اپنی کوششوں میں اضافہ کرنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روس ویت نام کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں 20ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا اور انڈونیشیا کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں بھی 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مزید : کامرس