علماءکرام کا کیپٹن محمد صفدر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

علماءکرام کا کیپٹن محمد صفدر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)تحفظ نامو س رسالت محاذ کے صدر اور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی ،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی ،نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی ،جماعت علماءاہل سنت کے مرکزی رہنما علامہ محمد قاسم علوی ،الفکر رائٹرز فورم کے صدر محمد ضیاءالحق نقشبندی اور دیگر علماءومشائخ اہل سنت نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن محمد صفدر کے والد محمد اسحاق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری دعا ہے اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے راہنماﺅں کا مزید کہنا تھا کہ محمد اسحاق مرحوم ایک سچے اور پکے عاشق رسول ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عالم باعمل تھے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -