ٹماٹر کی فصل کو کیٹرے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

ٹماٹر کی فصل کو کیٹرے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

  

راولپنڈی (این این آئی)زرعی ماہرین نے ٹماٹر کی فصل کو کیٹرے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کے لئے پودوں کے قریب زمین میں موجود سنڈیاں تلاش کر کے انہیں فوری تلف کرنے کےلئے اقدامات کریں ۔ترجمان نے کہاکہ انہوںنے کہا کہ ضرر رساں کیڑے ٹماٹر کی فصل پر پھل پکنے کے آخری مراحل میں حملہ آور ہو کر پھل کو سخت نقصان پہنچا سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ چور کیڑے کی سنڈی اگتے ہوئے پودوں کو رات کے وقت سطح زمین کے قریب سے کاٹ لیتی ہے اور دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہے۔انہوںنے کہا کہ کاشتکار سیون زہر 350گرام فی ایکڑ کے حساب سے راکھ میں ملا کر ٹماٹر کے پودوں کے ارد گرد بکھیر دیں تاکہ امریکن سنڈی سے بچاﺅ ممکن ہو سکے۔

مزید :

کامرس -