جنوبی کوریا کی صنعتی پیداوار میں 1.10 فیصد اضافہ

جنوبی کوریا کی صنعتی پیداوار میں 1.10 فیصد اضافہ

سئیول(اے پی پی) جنوبی کوریا کی صنعتی پیداوار میں رواں سال جولائی کے دوران 1.10 فیصد اضافہ ہوا ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جولائی میں لگاتار دوسرے مہینے صنعتی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمینوفیکچرنگ ‘ گیس وبجلی کی صنعتوں میں 1.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ رواں سال جون کے دوران صنعتی پیداوار میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران کاروں اور دیگر گاڑیوں کی پیداوارمیں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 10.7 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا تاہم پرزہ جات تیار کرنے کی صنعت کی پیداوار میں 4.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(mik/mrn 0917:14)

مزید : کامرس