انسانیت کے بغیر جمہوریت کوئی معنی نہیں رکھتی، ناصر اقبال خان

انسانیت کے بغیر جمہوریت کوئی معنی نہیں رکھتی، ناصر اقبال خان
 انسانیت کے بغیر جمہوریت کوئی معنی نہیں رکھتی، ناصر اقبال خان

  


لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدرفاروق چوہان، مرکزی نائب صدورمیاں ذوالفقار راٹھور،مہرمحمدسلیم،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ، صدرکراچی یونس میمن، صدر پنجاب محمدیونس ملک ، نائب صد ر عزت رسول ایڈووکیٹ ، صدر شیخوپورہ عمران حیدر،صدرچنیوٹ رانا شہزاد ٹیپو ، صدر فیصل آبادچودھری ندیم مصطفی ،صدرمنڈی بہاﺅالدین مرزاخالدمحمود اور نائب صدرلاہورمہران اجمل خان نے کہا ہے کہ انسانیت کے بغیر جمہوریت کوئی معنی نہیں رکھتی۔جہاں انسانی حقوق محفوظ نہیں وہاں جمہوریت نہیں پنپ سکتی آزادی اظہارکوطاقت اورتشدد سے کچلنا جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔دھرنے والے بھی یادرکھیں دوررس تبدیلی کیلئے ڈنڈے نہیں ایجنڈے کی ضرورت ہے ۔سیاسی کارکنان ہوں یامیڈیا کے نمائندے کسی پرتشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ تعصبات اورمنافرت کے فروغ سے عوام مزید منتشراورمایوس ہو جائیں گے جبکہ ملک کودرپیش چیلنجز سے نبردآزماہونے کیلئے انہیں متحدکرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن میں سے کوئی فریق اپنی آئینی حدودسے تجاوزنہ کرے کیونکہ ہمارا ملک خونیں تصادم کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4