راج کمار راؤ 30سال کے ہو گئے

راج کمار راؤ 30سال کے ہو گئے
ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ نے اپنی 30 ویں سالگرہ منائی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ 30 برس کے ہوگئے ۔ ان کی ہٹ فلموں میں ’’کاٹی پوچے‘‘ اور ’’شاید‘‘شامل ہیں ان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں’’کوئین ‘‘اور ’’سٹی لائٹس‘‘ ہیں جس پر مداحوں کا اچھا ردعمل رہا۔ اداکار کی رواں سال بھی فلمی مصروفیات زیادہ ہیں ان دنوں وہ فلم’’ ڈولی کی ڈولی‘‘ اورہماری ادھوری کہانی کی عکس بندی میں مشغول ہیں جو جلد ہی ریلیز ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ادکار نے اپنی سالگرہ اہل خانہ اوردوست احباب کے ہمراہ گھر پرمنائی ۔

مزید : کلچر