صحافیوں پر تشدد کرنےوالوں کو تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت سزائیں سنائی جائیں، الطاف حسین

صحافیوں پر تشدد کرنےوالوں کو تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت سزائیں سنائی ...

لندن(آئی این پی )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف صحافیوں کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔اتوار کولندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ صحافیوں کو غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنانا سراسر آمرانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت، پرامن عوام بالخصوص پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف رپورٹرز، فوٹوگرافرز، کیمرہ مین اور ڈی ایس این جی کے عملے کے ارکان کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنانے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور صحافیوں پر ہونے والے مظالم کو فی الفور بند کرائے۔الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سرکاری اہلکاروں کو اسپیشل مجسٹریٹ کے ذریعہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت فی الفورسزا ئیں سنائی جائیں

مزید : علاقائی