وزیراعظم کا استعفیٰ گڈے گڈی کا کھیل نہیں ،عمران کی ضدپوری نہیں ہوسکتی،کائرہ

وزیراعظم کا استعفیٰ گڈے گڈی کا کھیل نہیں ،عمران کی ضدپوری نہیں ہوسکتی،کائرہ

  

 اسلام آباد(اے این این) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال انتہائی نازک موڑ پر چلی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے کہہ دیا تھا کہ ان کی ضد پوری نہیں ہوسکتی، وزیراعظم کا استعفیٰ گڈے گڈی کا کھیل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کے چند نکات پر ان کی حمایت کی۔

 لیکن طاہر القادری کا مسئلہ مختلف ہے، عوامی تحریک کے سربراہ اپنا حق اور انصاف مانگ رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -