نواز شریف نے اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس تشدد کا سخت نوٹس لے لیا

نواز شریف نے اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس تشدد کا سخت نوٹس لے لیا

  

لاہور ( جنرل رپورٹر)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد میںپولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے فوری علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے جھڑپوں کے دوران پولیس کی جانب سے متعدد میڈیا گروپوں کے نمائندوں کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، میڈیا کی ڈی ایس این جیز پر بھی حملے کیے گئے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں اور ان کے ساتھ ہونےوالی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں جو صحافی زخمی ہوئے ہیں ان کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔

مزید :

علاقائی -