ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،چار افرادشدید زخمی

ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،چار افرادشدید زخمی

  

لاہور(کرائم سیل )صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقہ بینک سٹاپ کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک نے ٹکر مار کر 40سالہ ارشد لطیف نامی شخص کو شدید زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جابر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ورثاء کی جانب سے قانونی کاروائی سے انکاری کے بعد نعش کوورثاء کے حوالے کردیا ۔جبکہ دیگر واقعات میں سمن آباد ملتان روڈ سوڈیوال کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں ارشاد اور ارشد کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ۔شیرا کوٹ کے علاقہ بند روڈ بکر منڈی کے قریب موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے دونوجوان آصف اور ایک نامعلوم نوجوان موٹر سائیکلوں سے گر کے زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ارشاد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -