چھت گرنے سے 2بچوں سمیت تین افراد، کرنٹ لگنے سے ایک شخص زخمی

چھت گرنے سے 2بچوں سمیت تین افراد، کرنٹ لگنے سے ایک شخص زخمی

  


لاہور(کرائم سیل ) شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث گلشن راوی کے علاقہ میں چھت گرنے سے 2بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ باٹا پور کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے چار بچوں کا باپ جھلس کر زخمی ہوگیا ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ڈبل سڑکاں بند روڈ کے قریب بوسیدہ مکان کی چھت اچانک زور دار دھماکے سے گر گئی جس کے نتیجہ میں ملبے تلے دب کر 6سالہ ارسلان اور 8سالہ بشریٰ اور 50سالہ خدا بخش زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے منشی ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔جبکہ باٹا پور کے علاقہ چوہدری پارک کا رہائشی 30سالہ محنت کش الطاف نامی شخص کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے ہسپتال پہنچادیا گیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -