ٹریفک قو انین نفاذ کے مقابلہ کامقصد شعور اجاگر کرنا ہے ، بشیر میمن

ٹریفک قو انین نفاذ کے مقابلہ کامقصد شعور اجاگر کرنا ہے ، بشیر میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار خصوصی)انسپکٹر جنرل، ذوالفقار احمد چیمہ کی خصوصی ہدایات پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون میں انٹر بیٹ ٹریفک قو انین نفاذ کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تاکہ روڈ یوزرز میں ٹر یفک ایجو کیشن کے بارے میں شعور اجا گر کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی بشیر احمد میمن نے ٹریفک کے قوانین نفاذ کے مقا بلے کا معا ئنہ کرتے ہو ئے کیا۔ سیکٹر کمانڈرز ایس ایس پی محمد انکسار خان ، غلام جعفر اور عبدالخیل بھی اس مو قع پر موجود تھے ۔ ڈی آئی جی بشیر احمد میمن نے ٹریفک قوانین نفاذ مقا بلے کا بنیادی مقصد روڈ یوزرز میں روڈ سیفٹی ہیلمٹ ، اوور سپیڈنگ ، لین وا ئلیشن ، مو بائل فون کے استعمال اور دیگر ٹریفک قوانین نفاذکے بارے میں آگا ہی اور شعور اجاگر کر نا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سنٹرل زون کی تمام ۳۱ بیٹس میں بیٹ 18خا نیوال ملتان سیکٹر ، بیٹ16 چیچہ وطنی اور بیٹ 17کسوال با لترتیب اول ، دوم اور سوم آئیں۔ ڈی آئی جی بشیر احمد میمن نے مزید کہا کہ اس مقا بلے کی خاص بات سول سوسا ئٹی سے تعلق ر کھنے والے افراد کو نتائج میں شفا فیت کو بر قرار ر کھنے کے لیے ر یفر یز تعینات کیا گیاتھا۔ پوزیشن حاصل کر نے والی بیٹس کمانڈر کو ایک پر وقار تقریب میں انعامات تقسیم کیے جا ئیں گے۔

مزید :

علاقائی -